اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں ہوشربا اضافہ، پولیس ہزاروں مفرور ملزمان کی گرفتاری میں ناکام

اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں ہوشربا اضافہ، پولیس ہزاروں مفرور ملزمان کی گرفتاری میں ناکام

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گز شتہ دو سالوں میں مفرورملزمان کی تعداد میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں سال 2024 میں مفرور ملزموں کی تعداد 7400 ریکارڈ کی گئی ہے۔

، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافے کی بنیادی وجہ پولیس کا مفرور ملزموں کی گرفتاری میں ناکامی ہے۔ زرائع کے مطابق اسلام آباد میں مفرور مجرموں کی تعداد دو سال قبل 2022 میں 4500 جبکہ 2018 میں ان کی تعداد 3300 تھی، اور روان سال اسلام آباد میں مفرور ملزموں کی تعداد 7400 تک پہنچ چکی ہے۔  پولیس ذرائع کے مطابق مفرور ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ریپ اور اغوا برائے تاواں جیسے خطرناک جرائم میں ملوث تھے، رپورٹ کے مطابق دارلحکومت میں وی وی آئی پی ڈیوٹیوں اور نان پولیسنگ جیسے معاملات میں مصروف ہونے کے باعث بڑھتے جرائم کو قابو اور مفروران کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا آئیسکو میں رشوت خور عناصر کے خلاف گھیرا تنگ: اہم گرفتاریاں سامنے آ گئیں

1290مفرور دہشت گردی، اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ جبکہ 6130 مفروران چوری، ڈکیتی، راہزنی و دیگر وارداتوں میں بھاگے ہوئے ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔ پولیس ملزمان کے شناختی کارڈز اور موبائل سمز بلاک کرنے کے ساتھ انکی جائیدادیں بھی منجمد کرنے کے لئے اعلی حکام اور اداروں سے رابطے ہیں تاکہ وہ خود کو قانون کے حوالے کردیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *