پنجاب حکومت کا بجلی بلوں میں کمی کے بعد مزید ریلیف دینے کا اعلان

پنجاب حکومت کا بجلی بلوں میں کمی کے بعد مزید ریلیف دینے کا اعلان

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بجلی ریلیف پیکج کی تفصیلات کا اعلان کردیا جس سے ملک بھر کے کروڑوں صارفین کو ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کے مطابق 201 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ وزیراعظم نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 50 ارب روپے کے ریلیف کا بھی اعلان کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ بجلی کے بلوں میں خصوصی ریلیف کی رقم بھی شائع کردی گئی ہے۔ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے اور عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مفت سولر پینلز کی فراہمی,پنجاب حکومت نے پلان کو حتمی شکل دیدی

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہورسمیت5شہروں کی5بجلی کمپنیوں کے35لاکھ16ہزار877 صارفین کوریلیف ملا۔جبکہ وزیراعظم نے 200 یونٹ استعمال کرنیوالےبجلی صارفین کو50 ارب کا ریلیف دیا۔ سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا ،ملتان الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 6 لاکھ 53 ہزار 883 صارفین کو ریلیف ملا۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 5 لاکھ 6 ہزار 139 صارفین،گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 31 ہزار 305 صارفین جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا۔ اس ریلیف پیکج سے ملک بھر کے بجلی صارفین کو نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے جو حالیہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں اضافے کا سامنا کر رہے ہیں۔ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالےصارفین کومفت سولرسسٹم فراہم کیا جائے گا جبکہ عوام کو مزید بھی ریلیف فراہم کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *