پاکستان اوربنگلہ دیش کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی تمام ٹیم 274رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم 85.1اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 58شان مسعود 57 جبکہ سلمان آغا 54 رنز بنا سکے، جبکہ بابر اعظم 31محمد رضوان 29رنز بنا سکے اورسعود شکیل 16خرن شہزاد 12رنز بنا سکے ، دوسری جانب بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن کی پانچ وکٹیں لیں اور تسکین احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جبکہ ناہید رانا اور شاکب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ پریمئر لیگ کا رواں سال دسمبر میں حیدر آباد میں انعقاد کیا جائیگا
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اوربنگلہ دیش کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔