حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 86 پیسے کی کمی کر دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 97 پیسے کی کمی کر دی گئی جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 15 پیسے سستا کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 75 پیسے فی لیٹر، پیٹرول کی قیمت 259 روپے 10 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت 154 روپے 5 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *