موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

موڈیز نے پاکستان کے پانچ بینکوں کی ریٹنگ بھی اپ گریڈ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پانچ پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ سی اے اے 3 سے بہتر کر کے سی اے اے 2 کر دی گئی ہے۔ موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ،مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر’’شیرا‘‘ ٹرک حادثے میں جاں بحق

ریٹنگ ایجنسی نے پانچوں بینکوں کے لیے آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ موڈیز کا خیال ہے مستقبل میں یہ بینک بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے۔دوسری جانب موڈیز نے چار پاکستانی بینکوں کی نہیں لائن کریڈٹ اسیسمینٹ بھی اپ گریڈ کر کے سی اے اے 2 کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *