پولیس نے قبول خان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

پولیس نے  قبول خان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

پولیس نے عیسیٰ خیل تھانے کی قابول خان چیک پوسٹ پر غیر ملکی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں 12 سے 14 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملہ کیا تاہم پولیس نے فائرنگ سے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

حملے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او میانوالی اور بہادر جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے گزشتہ چند ماہ میں 9 دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *