سندھ : تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ : تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ایک نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ دریافت سمبر فارمیشن کے سنجھورو بلاک میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سروسز (او جی ای ایس) نے کی ہے۔

بلوچ-2 نامی اس کنویں میں ڈرلنگ کا کام فروری 2024 میں شروع ہوا تھا۔ او جی ای ایس کے ترجمان کے مطابق کنویں کی کھدائی 3920 میٹر کی گہرائی تک کی گئی جس کے نتیجے میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔بلوچ-2 کنواں روزانہ 388 بیرل خام تیل اور 6.8 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 کی ستمبر کیلئے قیمت سامنے آگئی

سمبر فارمیشن کے سنجھورو بلاک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت نے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ توقع ہے کہ اس نئی دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *