موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کا مشن: وزیراعلیٰ سندھ نے جنگلات کی بحالی کے اہم منصوبے کا اعلان کر دیا

موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کا مشن: وزیراعلیٰ سندھ نے جنگلات کی بحالی کے اہم منصوبے کا اعلان کر دیا

سندھ اور ملک میں جاری شدید موسمیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر سندھ کے دو اضلاع میں حکومت جبکہ سات اضلاع میں نجی شعبے کی شراکت سے جنگلات لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے پینتالیسویں اجلاس میں جامشورو اور مٹیاری اضلاع میں دریائے سندھ کے کنارے چونتیس ہزار نو سو ہیکٹرز پر جنگلات لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دیگر سات اضلاع میں اٹھاسی ہزار بائیس ایکڑ پر سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت سے جنگلات لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق پل پر ملیر ایکسپریس وے تک ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے پرائیوٹ اسکولز ہائی کورٹ کے حکم نامے کی خلاف ورزی کے مرتکب

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی دو ہزار سترہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جنگلات مطلوبہ پچیس فیصد کی بجائے صرف چھ فیصد ہیں۔ ہم موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سخت حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دو ہزار بائیس کا سیلاب ہمیں درپیش خطرات کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ جنگلات میں اضافہ کرکے موسمی حالات کا بہتر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے محکمہ جنگلات ڈیلٹا بلو پروجیکٹ کے ذریعے مینگروز کے جنگلات میں اضافہ کیا ہے اور کاربن کریڈٹس کے ذریعے آمدنی بھی حاصل کی ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ جنگلات لگانے کی سرگرمیوں کو ایک لاکھ ایکڑ تک بڑھانا ہے۔ محکمہ جنگلات نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ ضلع مٹیاری اور جامشورو میں مختلف مقاصد کےلیے چونتیس ہزار نو سو پچانوے ہیکٹرز دریائی زمین کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں 2674ہیکٹرز پر جنگلات کی بحالی، 694اعشاریہ 63ہیکٹرز پر سڑکوں کی تعمیر ، 188 اعشاریہ 7 ہیکٹرز پر آبادکاری ، 3200 ہیکٹرز پر موجودہ جنگلات اور 6757 ہیکٹرز سے زیادہ اراضی آسپاس کے علاقوں کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ جنگلات کےلیے مقامی درخت جیسے ببول، کنڈی، بہن اور نیم وغیرہ لگائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں رواں سال 80 سے زائد بھتہ خوری کے واقعات رونما

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے کی تعمیر کےلیے پروپوزل کو جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے سے پورٹ کی گاڑیوں کو براہ راست موٹروے تک جانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پبلک پرائیوریٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ اس پر حتمی پروپوزل پیش کرے دوسری صورت صوبائی حکومت اپنے وسائل سے ایکسپریس وے تعمیر کرے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *