پی ٹی اے نے ہزاروں شناختی کارڈز بلاک کرنے کی تیاری کرلی

پی ٹی اے نے ہزاروں شناختی کارڈز بلاک کرنے کی تیاری کرلی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 2017 سے پہلے کی تاریخ والے شناختی کارڈز کی تجدید نہ کروانے والوں کی سمز کی بندش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے شہری جن کے شناختی کارڈ کی مدت 2017 سے پہلے مکمل ہو چکی ہے اور جنہوں نے تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز بند کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے غیر تعلیم یافتہ افراد کیلئے اہم فیصلہ

پی ٹی اے نے بتایا کہ غیرقانونی سمز کی بندش کے پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل شدہ شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں۔ 16 اگست سے لے کر اب تک 69,000 سے زائد غیرقانونی سمز بند کی جا چکی ہیں۔ نادرا سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

تیسرے مرحلے میں پی ٹی اے فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ غیرقانونی سمز اکثر دہشتگردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں، اس لیے ان کی بندش سے ان سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سمز کی بندش سے بچنے کے لیے جلد از جلد اپنے شناختی کارڈز کی تجدید کروا لیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *