پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاداب خان پی ایچ اے شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاداب خان پی ایچ اے شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے  ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا کے ہمراہ پوٹھوہار پارک میں پودا لگایا اور پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاداب خان کی پوٹھوہار (این اے 52 )پارک آمد اور ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے انکا استقبال کیا ۔ شاداب خان نے پوٹھوہار پارک میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری مون سون شجرکاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے پارک میں پودا لگایا اور احمد حسن رانجھا کے ہمراہ پارک میں موجود کھیلوں کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کا مشن: وزیراعلیٰ سندھ نے جنگلات کی بحالی کے اہم منصوبے کا اعلان کر دیا

قومی کرکٹر شاداب خان نے اس موقع پر ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا سے ملاقات میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام کھیلوں کی سرگرمیوں کی تعریف کی اورپی ایچ اے کی شجرکاری کے حوالے سے جاری اقدامات کی بھی تعریف کی۔ ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے شاداب خان کے پی ایچ اے شجرکاری مہم کا حصہ بننے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کے اس طرح کے اقدامات سے نوجوان بھی شجرکاری کی طرف مائل ہونگے اور ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پنا کردار ادا کریں گے۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی میں قومی اور روائتی کھیلوں کی بھر پور انداز میں سرپرستی کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *