تحریک انصاف 8 ستمبر کا جلسہ ضرور کرے گی، بیرسٹر گوہر خان

تحریک انصاف 8 ستمبر کا جلسہ ضرور کرے گی، بیرسٹر گوہر خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان جلد جیل سے باہر ہوں گے اور 8 ستمبر کو پارٹی کا جلسہ ہر صورت میں منعقد ہوگا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا کہ “8 ستمبر کو جلسہ منسوخ نہیں ہوگا، ہر حال میں جلسہ ہوگا۔” انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر آ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف این آر او کیلئے منت سماجت کر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہ کیا مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات پی ٹی آئی کے لیے راستے جدا ہونے کا اشارہ ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا، “ایسے راستے جدا نہیں ہوتے۔ مولانا فضل الرحمان ایک اہم لیڈر ہیں اور ان کے سب کے ساتھ تعلقات ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قانون سازی کی خواہاں ہے جو آئین اور قانون کے تحت ہو، اور حکومت کے ایم این ایز کو خود بھی نہیں معلوم کہ پارلیمنٹ میں کونسا بل پیش ہو رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی بات کی، اور کہا کہ “اگر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ہمارے خلاف مہم چلاتی ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔” انہوں نے پروپیگنڈے کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر طرف سے پروپیگنڈے ختم ہونے چاہئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *