تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات ہونگے یا نہیں ؟ عرفان صدیقی کابڑا بیان آگیا

تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات ہونگے یا نہیں ؟ عرفان صدیقی کابڑا بیان آگیا

(ن) لیگ کے سینئر رہنماو سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کو کسی قسم کے مذاکرات کی دعوت دی اور نہ ہی پیشکش کی۔

تفصیلات کے مطابق عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ۔ ان کے مطابق نوازشریف نے عوام کو ریلیف فراہمی کے لئے تمام جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنے کی بات کی، معاشی استحکام کے لیے خیبرپختونخوا کابینہ سے بات کریں گے، آئین میں ججز بڑھانے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزریر اعظم نوازشریف کی تجویز کا سیاسی مذاکرات کی جانب کوئی اشارہ نہیں تھا، پی ٹی آئی کٹی پتنگ کی طرح گھوم رہی ہے، مذاکرات کیلئے جو فضاء اور ماحول چا ہیے وہ ابھی نہیں بنا ، تحریک انصاف مذاکرات نہیں صرف رعایتیں چاہتی ہے۔ عرفان صدیقی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جو فیصلے کرے گی خیبرپختونخوا کی حکومت اس کا حصہ ہو گی، انہیں آنا چا ہیے اور اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کی لٹکتی ہوئی تلوار کو دیکھ کر کبھی ادھر مذاکرات کی بات کرتی ہے اور کبھی ادھر مذاکرات کی بات کرتی ہے، 2022ء میں جب الیکشن طے کر لئے تھے تو ان کی ٹیم نے بھی ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن طے کئے لیکن بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 25 مئی کو اسلام آباد پر حملہ کریں گے۔ عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے کہا کہ ہم الیکشن کی بات کر کے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کوئی بھی ضمانت نہیں دے سکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *