قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے 7ستمبر کو ختم نبوت ؐ سے متعلق قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ختم نبوت ؐ کے حوالے سے موجودہ ایوان نے قانون منظور کیا، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا، 7 ستمبر کو اس سے متعلق خصوصی اجلاس بلایا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اخبار میں خبر شائع ہوئی ہے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اس سے متعلق ایک
خصوصی کمیٹی بنانی چاہیے ۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق ایوان میں احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بات کی، این آر او بانی چیئرمین نے کبھی نہیں مانگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب لڑنے پر کہا۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس نے قبول خان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
یہ 800 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کوئی ایسی شخصیت چانسلر بنے گی۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہمارے اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کا رکن ڈکلیئر کریں سپیکر اس پر بتائیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔