نو مئی واقعہ پی ٹی آئی اور فوج کے اندر سے مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا،عظمی حمید گل

نو مئی واقعہ پی ٹی آئی اور فوج کے اندر سے مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا،عظمی حمید گل

مرحوم جنرل حمید کی صاحبزادی عظمی گل نے کہا ہے کہ نو مئی واقعہ بلکل نہیں ہونا چاہیے تھا ۔یہ پی ٹی آئی کے لوگوں اور فوج کے اندر سے مدد کے بغیر یہ کسی صورت نہیں ہو سکتا تھا۔ میں نہ مانوں گا کہ کوئی علاج نہیں ہے۔

آزاد ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے عظمی گل نے کہا کہ آج سب کو پتہ لگ گیا ہے کہ بات ہو جائے گی ،میں اور میرے شوہر نے اس وقت بات کی تھی جب یہ واقعہ ہوا تھا۔ میں نے اس وقت کہا تھا کہ یہ نو مئی واقعہ بلکل نہیں ہونا چاہیے تھا ۔یہ واقعہ پی ٹی آئی کے لوگوں اور فوج کے اندر سے مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا ۔ اس وقت میں کہا تھا کہ میرے خیال میں اس کے پیچھے فیض حمید ملوث ہے ، آج میں حلف لے کر کہہ رہی ہوں کہ میں نے بات کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا 125 کی ستمبر کیلئے قیمت سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ یہ واقعات 33 مختلف جگہوں پر یہ ہوئے ، میں بلکل لوجیکل بات کرتی ہوں کوئی الہامی چیزیں نہیں بتا رہی ۔ 33 مختلف جگہوں پر ایک ہی وقت میں پلان کیا گیا کہ میانوالی، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ اور جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ جرم ایسے کرتے ہیں کہ ٹھوس ثبوت کہاں چھوڑ تے ہیں اور ہمارے کیس میں جس طرح ویلوگرز کر رہے ہیں جیسے ہمارے عوام جذباتی ہیں وہ تو سامنے دیکھ کر بھی یہ کہتے ہیں یہ چیزیں ایسے نہیں ہوئیں ۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے ، عمران خان کا بھانجا کور کمانڈر کی وردی وردی لٹکا کد کہہ رہا ہے کہ یہ کور کمانڈر کی پتلون ہے اب وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایسا کچھ کیا ہی نہیں ہے ۔ ہم نے اگر نہیں ماننا تو پھر میں نہ مانوں گا کہ کوئی علاج نہیں ہے ، انسان کو آنکھ اور دماغ دھوکہ دے سکتے ہیں لیکن دل کی آنکھوں سے دیکھی گئی چیز آپ کو کبھی دھوکہ نہیں دیتی۔ قلب کی زبان انسان کو بتا دیتی ہے کہ کیا صحیح اور کیا غلط ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *