وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے معیشت سے متعلق تمام معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پرعملدرامد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں نشاندہی کی کہ جنوبی امریکہ کی مارکیٹ ممکنہ طور پر پاکستانی مصنوعات کی لئے اچھی مارکیٹ ثابت ہو سکتی ہے لیکن اب تک پاکستانی معیشت اس مارکیٹ کے ثمرات حاصل نہیں کر سکی اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ معیشت سے متعلق تمام معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں جن پر عرصے سے کوئی کام نہیں ہوا ان پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے ۔ وزیراعظم کا ماہ اگست میں افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آنے پر اظہار اطمینان کیا اور افراط زر میں کمی پر وزارت خزانہ ، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششوں کو لائق تحسین قرار دیا۔وزیرا عظم نےکہا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے اور زور دیا کہہمیں معیشت میں مزید استحکام لانا ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات ،غیر ملکیوں کے لئے نئے ایس او پیز تیار
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت، پیداوار و قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کے بھائی و رکن صوبائی اسمبلی مرحوم رانا افضال حسین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کابینہ اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے اگست میں افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ افراط زر میں کمی پر وزارت خزانہ ، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معیشت میں مزید استحکام لانا ہے؛ روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ نے وزارتِ تجارت کی سفارش پر مرکوسر (MERCOSUR) (جنوبی امریکہ میں موجود ممالک جیسا کہ برازیل، ارجنٹینا، یوروگوائے اور پیراگوئے پر مشتمل ایک تجارتی بلاک ہے اور جسے عام زبان میں سدرن کامن مارکیٹ کے نام سے پکارا جاتا ہے) اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تجارتی فریم ورک معاہدے پر بعد از وقوع/ دستخط(Ex-post facto) کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے مؤخر الذکر تجارتی فریم ورک معاہدے کی توثیق بھی کردی۔وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ امور کی سفارش پر البانیہ کی وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور اورا سلامی جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز : پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا
وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ امور کی سفارش پر Conference on Interaction and Confidence Building Measures in Asia (CICA) 2010 (کانفرنس آن انٹریکشن اینڈ کانفیڈینس بلڈنگ میژرز ان ایشیاء2010) کے سیکرٹریٹ، اس کے عملے اور رکن ممالک کے نمائندگان کے استحقاق اور استثنیٰ کے کنونشن کی توثیق کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے نادرا میں کرپٹ عوامل کی نشاندہی کر دی
وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی سفارش پر وزارت کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید جنید اخلاق کی بطور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) میں تعیناتی کی مدت میں ریگولر افسر کی تعیناتی تک توسیع کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کے مسودوں کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ کمیٹی اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی اور ایک ماہ تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز (CCLC) کے 26 اگست 2024 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔