اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے جیل عملے کو وکلاء اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماوں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل عملے کو وکلاء اور پی ٹی آئی رہنماوں کے نمبرز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس ضمن میں عملے نے متعدد وکلاء کے نمبرز بلاک کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے جج ہمایوں دلاور اور اہلخانہ کیخلاف اینٹی کرپشن انکوائری شروع کر دی
اس کے علاوہ اڈیالہ جیل کے اندر صحافیوں اور وکلاء کے لیے نئی ایس او پیز بھی آویزاں کر دی گئی ہیں، جن میں جیل میں داخلے اور موجودگی کے نئے قواعد و ضوابط شامل ہیں۔
یہ اقدامات جیل حکام کی جانب سے سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔