اختر مینگل کاقومی اسمبلی سے استعفیٰ،سعد رفیق کابڑابیان آگیا

اختر مینگل کاقومی اسمبلی سے استعفیٰ،سعد رفیق کابڑابیان آگیا

پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کے لئے بُرا شگون ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آ ئین کے تحت انتخابی جمہوری وسیاسی عمل میں حصہ لینے والے مستند بلوچ سیاست دان کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ تشویش ناک ہے ۔ ان کے استعفے کو فوری طور پرموخر کیا جائے اور ان سے اس معاملے پر بات چیت کی جائے ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ڈاکٹر مالک بلوچ، لشکری رئیسانی، سرداراختر مینگل، مولاناعبد الغفور حیدری اور مولانا ہدایت الر حمٰن جیسے سیاستدانوں کا دم غنیمت سمجھا جاناچاہیے ، ان کی باتیں سنجیدگی سے سنی جائیں اور آئینی انتخابی سیاست کرنے والوں کا ساتھ حاصل کیا جائے ۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ انفرادی ملاقاتوں یا میٹنگز کے دوران متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود میرے اس موقف پر توجہ نہیں دی گئی اور بعض اوقات ناپسند بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں اہم پیشرفت

مجھے یہ کہنے میں کوئی شرم نہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ محض طاقت کے استعمال، مذاکرات یا پسندیدہ سیاسی کھلاڑیوں کے ذریعے حل نہیں ہوگا، ‏میری حکمران اتحاد اور ریاستی ادار وں سے دردمندانہ اپیل ہے کہ سر جوڑ کر بلوچستان کا پائیدار حل تلاش کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *