پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی سائبر کرائم کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں انیس ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ نے سائبر کرائم کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں درخواست ضمانت کے لئے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کیا اور عالیہ حمزہ اپنے وکلاء کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل صفائی نےکہ عالیہ حمزہ کے خلاف جولائی کی ایف آئی آر ہے جو ٹویٹس سے وابستہ ہے، عالیہ حمزہ اس وقت جیل میں تھیں جب ری ٹویٹ کی گئیں۔ عدالت نے دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض عالیہ حمزہ کی 19 ستمبر تک درخواست ضمانت منظور کر لی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا 2019 کا ایکٹ بحال کرنے کا فیصلہ

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پیش ہوں، جو پیش نہیں ہوتے تو مشکل پیدا ہوتی ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کوبھی یہی کہا گیا ہےہے جس پر عالیہ حمزہ نے کہا میں صبح فیصل آباد، پھر لاہور اور سرگودھا پیش ہو کر اسلام آباد آ سکتی ہوں۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *