کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کے وکیل کا اہم بیان سامنے آ گیا

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کے وکیل کا اہم بیان سامنے آ گیا

کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ دانش کے وکیل نے سٹی کورٹ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتاشا کا ذہنی توازن درست نہیں اور نتاشا 18 اگست 2005 کو پہلی بار ذہنی امراض کے وارڈ میں داخل ہوئی اور نتاشا کے اسپتال کا ریکارڈ پیش کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا دانش کے وکیل نے سٹی کورٹ میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس روز وقوعہ ہوا اس روز بھی نتاشا کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نےکہا کہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات ہیں ، پولیس نے خون اور پیشاب کے نمونے شراب کے ٹیسٹ کی جانچ کے لئے تھے ، اور یہ عجیب سی رپورٹ ہے ، انہوں کہا کہ پیشاب کے نمونے میں میتھا فیٹا مائن ہے خون میں نہیں ہے ۔ وکیل نتاشا دانش نے کہا کہ خاتون ذہنی امراض کی دوا لیتی ہیں ہو سکتا ہے ان دواؤں کا کوئی کیمکل ہو اورمیڈیکل رپورٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نتاشا کسی کمپنی کی مالک نہیں ہے وہ نتاشا کوئی اور ہے اوردرخواست ضمانت میڈیکل پر نہیں میریٹ پر لگائی ہے ۔نتاشا کے پاس 2031 تک کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی نا اہلی، بالاکوٹ ہسپتال 9 سال بعد بھی نامکمل

وکیل نے کہا کہ ہمارے اور برطانوی قوانین کے مطابق وہ پاکستان آمد کے چھ ماہ بعد لائسنس قابل قبول ہوگا انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرارہے ہیں ۔ قبل ازیں ملزمہ نتاشہ کے شوہر دانش اقبال کی ضمانت درخواست پر سٹی کورٹ کراچی میں سماعت ہوئی اورعدالت کی جانب سے دانش اقبال کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ ملزمہ نشانہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں اورعدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 ستمبر تک کے لئیے ملتوی کردی ہے۔آئیندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء اور دیگر سے دلائل طلب کرلئے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *