سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطع پر پہنچ گئی

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطع پر پہنچ گئی

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی اور رواں اگست سے16 سے 31 تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں میں سپریم کورٹ میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا ہے ، سپریم کورٹ زیرِ التوا کیسز کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق زیرِ التوا کیسز میں سول 33 ہزار 269 اور فوجداری 10 ہزار 335 اپیلیں زیر التوا ہیں،

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ، مونال ریسٹورنٹ کے مالک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

سپریم کورٹ زیرِ التوا رپورٹ کے مطابق 28 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں اور 2 ہزار 64 نظرثانی درخواستیں زیر التوا ہیں جبکہ ہیومن ریسورس سیل کی 134 درخواستیں اور 3 ہزار 361 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *