اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے موجودہ شیڈول معطل کرتے ہوئے بلدیاتی ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے بعد شیڈول متعلقہ نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ اگست کے آخر میں قومی اسمبلی نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کی منظوری دی تھی۔ اس نئے ایکٹ کے تحت یونین کونسلوں میں چیئرمین، وائس چیئرمین، 9 جنرل ممبران کے علاوہ خاتون، نوجوان، اقلیت اور ٹیکنوکریٹ یا مزدور ممبران پر مشتمل ہوگا۔نئے بل کے مطابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب براہ راست نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں : اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عملے کو وکلاء اور پی ٹی آئی رہنماوں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی

ہر یونین کونسل میں 9 جنرل ممبران کا براہ راست انتخاب کیا جائے گاجبکہ ہر یونین کونسل سطح پر منتخب جنرل ممبران خفیہ رائے شماری کے ذریعے خاتون، اقلیت، نوجوان اور ٹیکنوکریٹ یا مزدور کی نشستوں کے ارکان کا انتخاب کریں گے۔ منتخب جنرل ممبران اور مخصوص نشستوں کے ارکان چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب بھی کریں گے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان تاحکم ثانی موخر کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *