بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ مجھے جیل میں فائیو سٹار سہولیات حاصل ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے جس سیل میں رکھا گیاہے وہ گرمی سے اوون بن جاتاہے لیکن میں نے کبھی نہیں کہا کہ مشکل ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارلیمنٹ میں انہیں دستیاب سہولیات کے حوالے سے جھوٹ بولا جاتاہے، انہوں نےواضح کیا کہ انہیں جس سیل میں رکھا گیا ہے وہ گرمی کی وجہ سے اوون بن جاتا ہے لیکن انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی اور کبھی جیل ہسپتال میں ایڈمٹ نہیں ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ ہفتے میں تین ملاقاتوں کے علاوہ مجھے تمام وقت اپنے سیل میں گزارنا ہوتا ہے ، مجھے نہانے کے لیے بھی دوسرے کمرے میں جانا پڑتا ہے اور14 ماہ گزرنے کے بعد بچوں سے بات کروائی گئی جو تکلیف دہ ہے ۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ میں مسلسل تبدیلیوں پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا اہم فیصلہ
انہوں نے کہا کہ میرے پاس وہی سہولیات ہیں جو سزائے موت کے قیدی کو ملتی ہیں ، انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں حق ہے کہ اوپن کورٹ میں صحافیوں سے بات کر سکوں ۔ القادر یونیورسٹی بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے القادر یونیورسٹی کے عطیات بند کروا دیے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی دیہاتی علاقے کی دوسری پرائیویٹ یونیورسٹی ہے اورالقادر یونیورسٹی میں 100 فیصد طلبہ مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ القادر یونیورسٹی بند ہو جائے ، عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹی بند ہونے کا مجھے نہیں طلبہ کو نقصان ہوگا کیونکہ بر صغیر میں تعلیم میں ہم پہلے ہی سب سے پیچھے رہ گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شوکت خانم بھی اگر بند ہوتا ہے تو لوگوں کو 10 گنا مہنگا کینسر علاج کروانا پڑے گا ۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا قیادت میں اختلافات کھل کرسامنے آ گئے
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈھائی ماہ سے قاضی فائز عیسی نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ نہیں سنا رہے ہیں اور190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے چار شہباز شریف کے پانچ زرداری اور فرنٹ مینوں کے نو ریفرنسز فریز پڑے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قوموں کو تباہ کرنے کے لیے دشمن کے حملے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اداروں پر کرپٹ اور نااہل لوگ بٹھا دیے جائیں تو قوم تباہ ہو جاتی ہےمحسن نقوی کو وزیر داخلہ اور کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنادیا گیا ہے اور اسکی تقرری بڑے صاحب نے کی اور اس نے کرکٹ کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہوگئی اس سے بری اور شکست کیا ہوگی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرکٹ ایک ٹیکنیکل کھیل ہے اس پر اپ نے سفارشی بٹھا دیے محسن نقوی کی کیا قابلیت ہے ، انکا کہنا تھا کہ رمیز راجہ میرا رشتہ دار نہیں تھا ایک پروفیشنل کرکٹر تھا جسے میں نے چیئرمین پی سی بی بنایا
محسن نقوی نے الیکشن کا فراڈ کیا گندم فراڈ کیا اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بڑے صاحب نے مقرر کر دیا۔
مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے نادرا میں کرپٹ عوامل کی نشاندہی کر دی
انہوں نے کہا کہ دبئی لیکس میں محسن نقوی کی بیوی کے پانچ ملین ڈالر سامنے آئے کہاں سے آیا وہ پیسہ ، انہوں نے کہا کہ جن کو بیس سیٹیں نہیں ملیں انھیں جعلی مینڈیٹ دیکر بٹھا دیا گیا اورکرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے ملک کا بیڑا غرق کیا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ فوج سب کی ہے پوری قوم کی ہے صرف آرمی چیف کی نہیں ہے، انکا کہنا تھا کہ پوری قوم کے لیے اہم ہے کہ ادارہ مضبوط ہو ، انہوں نے کہا کہ جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ یہ خود کر کے ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک دن بھی جیل میں ہسپتال نہیں رہا جبکہ نواز شریف شہباز شریف اور اصف علی زرداری کو ایئر کنڈیشن کمرے اور اٹیچ باتھ دیے گئے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ قیدی میرے لیے کھانا بناتا ہے میں نے کبھی کوئی شکایت نہیں کی اورایک ہفتے میں صرف تین لوگوں کو مجھ سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ نواز شریف 40 لوگوں کو ملتا تھا اس کے لیے اوپن ہاؤس ہوتا تھا ۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پنجاب حکومت کی طرز پر مستحق افراد کیلئے “اپنا گھر” اسکیم کا آغاز
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ واحد ادارہ ہے جس سے امید ہے اور پولیس اور نیب کے ادارے کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے کمشنر نے سچ باتیں کی تو اس کو غائب کر دیا گیا ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے انکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اگر بے گناہ ہوتا تو لازمی راولپنڈی کمشنر کو اپنی عدالت میں بلاتا۔