پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور میں قائم چار ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے لیے صوبائی دارالحکومت کو چار حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور زون خالد عباس نے اس اقدام کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دفاتر عوام کی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں اور تمام دفاتر میں لوگوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ دفاتر میں پولیس کی مدد سے ایجنٹ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

خالد عباس نے کہا کہ لاہور میں چار دفاتر کے ساتھ علاقوں کو منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں کھلا ہے، اور یہاں دوسری اور تیسری شفٹ میں پنجاب بھر کے لوگ پاسپورٹ کی تجدید کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کا مقصد دفاتر پر رش کو کم کرنا ہے۔ شادمان چوک سے دفتر منتقل کر کے شالیمار پاسپورٹ آفس قائم کیا گیا ہے جو اسسٹنٹ کمشنر شالیمار، جی ٹی روڈ کے سامنے واقع ہے۔ شادمان کے بہت سے علاقے اب گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس سے منسلک کر دیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر پاسپورٹ نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ان کے دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور کرپشن سے کسی بھی صورت میں چشم پوشی نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *