ملک میں تیل کی غیر قانونی فروخت اور اسمگلنگ کے حوالے سے آئل ریفائنریز کی جانب سے اسمگلڈ اور تیل کے اضافی زخائر پر تحفظات کا اظہار کے بعد اوگرا نے متعلقہ کے ساتھ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں تیل کی غیر قانونی فروخت اور اسمگلڈ تیل کی فروخت کے حوالے سے آئل ریفائنریز مالکان کی جانب سے تحفظات کےاظہار کےبعد معاملے پر آئل ریفائنریز کے اعلی حکام کے ساتھ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کے وافر زخائر پر اوگرا نے ستمبر کے تیل کارگوز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ماہ اکتوبر میں بھی مزید تین کارگوز کو منظم یا مؤخر کیا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوگرا حکام کے مطابق پہلے سے منگوائے گئے کارگوز کو بانڈڈ اسٹوریج میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں پنجاب حکومت کی طرز پر مستحق افراد کیلئے “اپنا گھر” اسکیم کا آغاز
پہلے سے موجود درآمدی ڈیزل ستمبر کے آخر تک فروخت نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئل ریفائنریز نے ملک میں ڈیزل کے وافر زخائر پر اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کو خط بھی لکھا تھا خط میں ملک میں سمگل شدہ تیل کی فروخت سے لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا۔