اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نےحکومت سے بڑامطالبہ کردیا

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نےحکومت سے بڑامطالبہ کردیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرو پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماعمر ایوب نے جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کے فلور پر اظہار خیال کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) کے رہنما سردار اختر مینگل کے استعفے کو سنجیدگی سے لے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اُن کے معاملات کو روشنی میں نہ لائیں جن کی وجہ سے اخترمینگل اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سردار اختر مینگل کا استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ

اس کے علاوہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے عمر ایوب اور اسد قیصر کی قیادت میں پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل سے ملاقات کی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے اخترمینگل سے استعفے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے منگل کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *