تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

لیبیا کے حریف گروہوں کے درمیان مفاہمت میں پیش رفت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 24 گھنٹوں میں دوسری بار کمی واقع ہوئی ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 72.86 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 69.37 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات پر تنازعات کے باعث معطلی کا معاملہ حل ہوگیا تھا

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان

جس کے باعث عالمی مارکیٹ کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھیں جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سے قبل لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 73.28 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی۔

قیمتوں میں یہ مزید کمی لیبیا میں کشیدگی میں کمی کے نتیجے میں آئی ہے ، جس کی وجہ سے تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے عالمی سرپلس میں اضافہ ہوا ہے اور قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *