پاکستان چین کیساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم: ترجمان دفترِ خارجہ

پاکستان چین کیساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم: ترجمان دفترِ خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ پاکستان چین کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور چین کیساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بنگلہ دیش کے عبوری مشیر کے بیان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پروان ہوں، ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان یقین رکھنا چاہتا ہے کہ تمام متنازعہ معاملات پر انڈیا پاکستان کو بات چیت کرنی چاہیے، ترجمان دفترِ خارجہ نے آئیندہ ماہ اسلام آباد میں ہونیوالی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالےسے
پاکستان نے ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوا دیے ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں اوراور پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ،خیبر پختونخوا حکومت کی منصوبہ بندی کا پتہ لگا لیا گیا

بیرون ملک زیر حراست پاکستانیوں پر دفتر خارجہ کا ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ نے متعلقہ مشنزکو حراست میں لیے گئے پاکستانیوں سے متعلق معاملہ اٹھایا ہے لیکن ہم پاکستانی شہریوں کو بھی کہتے ہیں جس بھی ملک میں ہیں وہاں کے قانون کی پاسداری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارت خانے بیرون ملک جیلوں میں موجود پاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت یو کے کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے لندن میں کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں اور رواں ہفتے انکی یو کے کے ڈپٹی وزیر اعظم سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے نادرا میں کرپٹ عوامل کی نشاندہی کر دی

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ویسٹ بینک سٹی میں مہاجرین پناہ گزینوں کے کیپمس پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور انہوں نے اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ چارٹر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی پرتشدد کاروائیوں کو روکا جائے ۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ 12 ستمبر کو ایس سی او ممبران کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد نے کیمرون میں وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اورکیمرون میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا فلسطین اور جموں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کر دی

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالے سے بیان یکطرفہ ہے اورکشمیر کی حق خودارادیت کا فیصلہ کشمیری عوام کرینگے اورکشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے اوراس حوالے سے ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *