پاکستان تحریکِ انصاف نے متفقہ فیصلہ کیا ہےکہ 8 ستمبر کو اسلام آباد سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی اور پارٹئ قیادت نے اگلے جلسے کا بھی پلان تیار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ منعقد کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کارکنان اور عہدیدار بھر پور تیاریوں میں مصروف ہیں اس کیساتھ ساتھ تحریک انصاف زرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے رواں ماہ تحریکِ انصاف کے دیگر شہروں میں بھی جلسوں کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کی ہے جس کےتحت پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے ضلع کرک میں جلسہ کرے گی اورپی ٹی آئی پنجاب میں 20 ستمبر کو جلسہ کرے گی ۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
پی ٹی آئی زرائع کے مطابق پنجاب میں جلسہ لاہور میں ہو گا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے جلسوں کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور پارٹی قائدین اس بار تمام بڑے شہروں میں جلسہ کرنے پر متفق ہیں۔