خیبر پختونخوا کے سینئر افسران بارے چوری کی پرتعیش گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف

خیبر پختونخوا کے سینئر افسران بارے چوری کی پرتعیش گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف

کسٹم حکام خیبر پختونخوا نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال کرنیوالے سرکاری ملازمین اور افسران کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کر تے ہئوے کئی اعلی افسران سے چوری کی گاڑیاں برامد کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اعلی سول افسران بیوروکریٹ اور پولیس افسران چوری کی پرتعیش گاڑیاں استعمال کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ کسٹم حکام نوشہرہ ٹیم نے پولیس انسپکٹر سمیت دیگر سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےنوشہرہ کے انسپکٹر ظفر گنڈا پورسے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر لی ہے اس کے علاوہ سرکاری آفسران کے قبضے سے بڑی تعداد میں گاڑیوں کے خلاف اپریشن شروع کرلیا ہے جبکہ ڈاکٹر پولیس انسپکٹر سمیت دیگر اہلکاروں سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ،خیبر پختونخوا حکومت کی منصوبہ بندی کا پتہ لگا لیا گیا

کسٹم ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کہ مختلف اضلاع میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین اور افسران نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ اپنے رشتہ داروں کو میں بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے نواز رہے ہیں ۔ذرئع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے متعدد پی ایس پی افسران کے زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ہیں جبکہ باقاعدہ طور پر ان گاڑیوں کو وہ صوبہ پنجاب منتقل کر کے استعمال کر رہے ہیں تاہم ان کے اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کسی بھی افسر کیخلاف تحقیقات نہیں کی گئی ۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کر دی

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے افسران بڑی تعداد میں پشاور کے مختلف تھانوں میں پکڑی جانے والی مال مقدمہ گاڑیوں پر قبضہ کر کے خود اور اپنے رشتہ داروں کو نواز کراستعمال کر رہے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے کسٹم حکام نے نان کسٹم پید اور مال مقدمہ گا ڑیاں رکھنے والے افسران اور اہلکار کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *