لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ آگیا

لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ آگیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین نے  اہم فیصلہ سناتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے برطرف ملازمین کی بحالی کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں اور اسٹیٹ بینک و ایس بی پی بینک سروسز کی 10 درخواستیں خارج کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین کا 8 صفحات کا فیصلہ عدالتی نظیر قرار دیا گیا، عدالت نے لیبر کورٹ اور این آئی آر سی کے ملازمین کی مستقلی اور بحالی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ نو ماہ سے زائد کام کرنے والے ملازمین مستقل ہونے کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

عدالت نے زبانی حکم کے ذریعے برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا اور  برطرف ملازمین کو تمام مراعات کے ساتھ فوری بحال کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے میں اسٹیٹ بینک کو کمرشل اسٹیبلشمنٹ قرار دیتے ہوئے لیبر قوانین کے اطلاق کو لازمی قرار دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ بینک کے داخلی ضوابط لیبر قوانین پر فوقیت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ریکارڈ منافع اس کی تجارتی حیثیت کا ثبوت ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا مؤقف بھی مسترد کر دیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *