ایف بی آر نے تنخواہ داروں کیلئے نیا ٹیکس کارڈ جاری کر دیا

ایف بی آر نے تنخواہ داروں کیلئے نیا ٹیکس کارڈ جاری کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تنخواہ داروں کے لیے نیا ٹیکس کارڈ جاری کر دیا ہے جو مالی سال 2024-25 کیلئے لاگو ہوگا۔ اس نئے ٹیکس کارڈ کے تحت سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ کمانے والوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق کم آمدنی والے افراد پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہانہ 50 ہزار روپے تک تنخواہ پر کوئی انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ پر انکم ٹیکس سے مکمل چھوٹ دیدی گئی۔
سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 5 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا، سالانہ 10 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 20 ہزار روپے انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔ اسی طرح  سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 30 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے ساتھ 15 فیصد اضافی انکم ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ 15 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر 30 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور 3 لاکھ روپے پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی 25 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ سالانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے ساتھ 3 لاکھ روپے پر 25 فیصد ٹیکس ہوگا۔

سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے تک تنخواہ پر 4 لاکھ 30 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی 30 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ سالانہ 35 لاکھ روپے تنخواہ پر 4 لاکھ 30 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کے ساتھ 3 لاکھ روپے پر 30 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ سالانہ 41 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ پر 7 لاکھ روپے فکسڈ ٹیکس اور اضافی 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ اسی طرح  سالانہ 50 لاکھ روپے تنخواہ پر 9 لاکھ روپے پر 35 فیصد ٹیکس اور مجموعی طور پر 10 لاکھ 50 ہزار روپے کا ٹیکس عائد کیا گیا۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ملازمت دینے والا فرد تنخواہوں کی ادائیگی سے قبل ٹیکس کی کٹوتی کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ نئے ٹیکس کارڈ کے ذریعے ٹیکس وصولی کے عمل کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *