گجرات کی سیاست میں بڑی پیشرفت بڑی پیشرفت سامنے آگئی ، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز ا لہٰی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس سے چوہدری برادران کےدرمیان تعلقات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر گوہر کا جنرل ر فیض حمید سے متعلق اہم بیان آگیا
دونوں کے مابین ہونے والی ملاقات میںچوہدری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کے لیے چوہدری وجاہت نے پرویز الہٰی کو قائل کیا کہ چوہدری شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہذا ان کے پاس جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا
چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ملاقات میں ایک دوسرے سے گلے بھی شکوے کئے جب کہ دونوں کزنوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔ چوہدری برادران کی ملاقات میں صرف فیملی کے تعلقات میں بہتری پر بات ہوئی اور دونوں نے سیاسی بات چیت سے گریز کیا۔