قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو کے دوران عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےتمام اسیر رہنماسیاسی قیدی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نو مئی کے واقعات میں ملوث نہیں۔ ان کا بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کو اپنا استعفیٰ فوری طور پر واپس لینا چاہیے، اختر مینگل نے کہا تھا کہ بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کو صوبے فکر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے تنخواہ داروں کیلئے نیا ٹیکس کارڈ جاری کر دیا
لوگوں کی آنکھیں نکال کر انہیں نشان عبرت بنایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک اور جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ ر ہی ہیں، چینی اور گندم میگاسکینڈل میں براہ راست وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ملوث ہیں۔ ملک میں مہنگائی اور کرپشن اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ، موجودہ پی ڈی ایم حکومت کا کوئی مستقبل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ریلوے میں موجود ہزاروں غیر ضروری آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ