اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے استعفی منطور کر لیا۔

عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا مشکور ہوں ، انہوں میرا استعفیٰ منظور کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر رہ کر پارٹی قیادت سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز بھی مشکور ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل بنانے کا امکان

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے بھی 22 جون کو استعفی دیا لیکن استعفی منظور نہ کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر ہونا، کیس بھگتنا، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ہونا اور آئینی معاملات اکٹھا دیکھنا ورک لوڈ تھا۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میں بطور ورکر پی ٹی آئی اور بانی چیئرمین کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔

قبل ازیں عمر ایوب خان کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی قیادت میں پارٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ نئی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ شبلی فراز اور عارف علوی نے عمر ایوب کی جگہ سلمان اکرم راجہ کا نام پیش کیا ہے، اور ان دونوں نے عمر ایوب کو پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 ، 2025 ماڈل کی تصاویر سامنے آگئیں

بیرسٹر گوہر نے بھی عمر ایوب کو ہٹا کر سلمان اکرم راجہ کو منتخب کرنے کی تائید کی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کو پنجاب سے ورکرز نکالنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تاہم عمر ایوب خان بطور اپوزیشن لیڈر اسمبلی میں اپنے کردار کو جاری رکھیں گے، اور پارٹی کے اندر نئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *