اٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول موٹر سائیکل لائن اپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ ہونڈا سی جی 125، 2025 ماڈل کی رونمائی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نئے ماڈل کو کمپنی کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک لائیو ایونٹ کے دوران لانچ کیا گیا، جس میں اہم عہدیداروں اور ڈیلرز نے شرکت کی جنہوں نے اٹلس ہونڈا کی پاکستان کی موٹر سائیکل مارکیٹ میں طویل عرصے سے موجودگی پر تبادلہ خیال کیا۔سی جی 125 2025 ماڈل کی لانچ ہونڈا سی ڈی 70 2025 کے حالیہ اجراء کے بعد کی گئی ہے، جس نے پہلے ہی موٹر سائیکل کے شوقین افراد میں نمایاں دلچسپی پیدا کردی تھی۔ سی جی 125 کی ریلیز کے ارد گرد جوش و خروش واضح تھا ، بہت سے لوگ ممکنہ اضافے کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 ، 2025 ماڈل کی تصاویر سامنے آگئیں
تاہم کمپنی کی روایت کے مطابق نئے ماڈل کی نمایاں خصوصیت اس کا اپ ڈیٹڈ ڈیزائن، خاص طور پر نیا اسٹیکر متعارف کروایا گیا ہے۔
نیا 2025 ورژن تین ورژنوں میں دستیاب ہے:
کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، سی جی 125 (سرخ): 234,900 روپے، سی جی 125 سیلف اسٹارٹ: 282,900 روپے میں دستیاب ہے جبکہ سی جی 125 ایس گولڈ ماڈل کی قیمت 292,900 روپے ہے ۔یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ کمپنی نے کچھ دن پہلے ہونڈا CD70 ،2025 ماڈل متعارف کرایا تھا، اس لیے ہونڈا CG125 2025 ماڈل کے چاہنے والے بہت شدت سے انتظار کر رہے تھے۔
بہت انتظار کے بعد کمپنی نے ہونڈا CG125 2025 کے نئے ماڈل کو کک، سیلف اسٹارٹ اور گولڈ ماڈلز میں متعارف کرایا۔ کمپنی نےاسے نیا نام “دی ساؤنڈ آف پاور” دیا کیونکہ 125 اپنےپاور فل سائونڈ کی وجہ سے مشہور ہے ۔ یہاں کچھ تصاویر آپ کیساتھ شیئر کی جارہی ہیں ، تاہم یہ زیادہ واضح نہیں ہیں لیکن آپ کو نئے 125 کی نئی لک کا آپ انہیں دیکھ کر بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں ۔