خیبر پختونخوا حکومت نے مالی بحران اور اربوں روپوں کے قرضوں کےباوجود لاکھوں روپے تنخواہوں پر بیشتر محکموں میں کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت ایک طرف شدید مالی بحران سے دوچار ہے اور اربوں روپے قرضوں کے باوجود صوبائی حکومت نے مختلف محکموں کے لیے لاکھوں روپے تنخواہوں پر کنسلٹنٹ تعینات کر دیئے ہیں۔ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے ملازمین کو گریڈ22،گریڈ21اورگریڈ 20افیسرز کی تنخواہ دی جارہی ہے، محکمہ ابتدائی وثانو ی تعلیم میں بھی چارکنسلٹنٹ کو ہائیر کیا گیا ہے جبکہ مزید تین کنسلٹنٹ کو بھرتی کرنے کے لئے آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں جن کو ماہانہ لاکھوں کی تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے جولائی 2024میں باقاعدہ طورایم پی ون، ایم پی ٹو اور ایم پی تھری پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں تنخواہوں، ہاوس رینٹ، یوٹیلیٹی اور دیگر مدمیں اضافہ کیا گیا ہے، محکمہ خزانہ کے مطابق ایم پی ون کو گریڈ22افیسر، ایم پی ٹوگریڈ21اور ایم پی تھری پر کام کرنے والے ملازمین کوگریڈ20کے سرکاری آفیسر کے برابر تنخواہیں اور دیگر مراعات دی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان پر منفرد سیڈ بالز شجر کاری کا انعقاد
ذرائع کے مطابق ایم پی ون کی تنخواہ 4لاکھ33ہزار سے بڑھا کر 6لاکھ 29ہزار کر دی گئی ہے،اسی طرح ہاوس رینٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 1لاکھ 1ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ46ہزار کر دی گئی ہے،جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں جن کنسلٹنٹ کے پاس سرکاری گاڑی نہیں ہے ان کو الگ سے 95ہزار روپے دیئے جائیں گے اسی طرح ایم پی ٹو کی تنخواہ 1لاکھ81ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ63ہزار کر دی گئی ہے جبکہ ہاوس رینٹ بھی 66ہزار سے بڑھا کر 95ہزار کر دیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ کی مد میں 77ہزار دیئے جائیں گے، اسی طرح ایم پی تھری کی تنخواہ1لاکھ27ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ84ہزار کر دی گئی ہے،جبکہ ہاوس رینٹ بھی 33ہزار سے بڑھا کر 47ہزار کر دی گئی ہے اور ٹرانسپورٹ کی مد میں 65ہزار دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: 475 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 33 دہشت گرد گرفتار
،ذرائع کے مطابق ایم پی ون کےآفیسر کو ٹی اے ڈی اے بھی سب سے بڑے گریڈ کے مطابق دیئے جائیں گے جبکہ ایم پی ٹو کو گریڈ21اور ایم پی تھری کو گریڈ20کے افیسر کے مطابق دی جارہی ہیں،ایجوکیشن ایڈویئزر، پی پی پی سپیشلسٹ، میڈیا ایڈوئیزر، ڈیٹا سپیشلسٹ پر پہلے سے کنسلٹنٹ کو ہائیر کیا گیا ہے تاہم محکمہ کی جانب سے مزید کچھ آسامیاں بھی مشتہر کی گئی ہیں جن میں انٹرنل اڈٹ سپیشلسٹ (ایم پی تھری)کے لئے تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پبلک فنانس مینجمنٹ ایڈوئیزر (ایم پی ٹو) اور کنٹریکٹ مینجمنٹ ایڈوئیزر (ایم پی تھری) کی آسامی بھی مشتہر کی گئی ہے۔ایجوکیشن ایڈویزر سعددالدین کو ایم پی ون،پبلک پروائیوٹ پاٹنر شپ سپیشلسٹ عبید کو ایم پی ٹو،میڈیا ایڈوائزر شیخ فرخ کو ایم پی تھری،مسرور خان ڈیٹا سپیشلسٹ کو ایم پی تھری میں ہائیر کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے بغیر اب یہ ملک نہیں چل سکتا، حلیم عادل شیخ
ذرائع کے مطابق جن جن کنسلٹنٹ کو بھاری بھر کم تنخواہوں پر لیا گیا ہے ان میں ایجوکیشن ایڈوئیزر کا کام خیبر پختونخوا حکومت کو تعلیم سے متعلق پالیسی دینا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ڈونرز کے ساتھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کے نافذ سے متعلق روابط قائم رکھنا اور جائزہ رپورٹ پیش کرنا ہوگا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن مقصد کے لئے کنسلٹنٹ کو ہائیر کیا گیا ہے وہ فرائض محکمہ تعلیم میں سینکڑوں کی تعداد میں موجود ملازمین بھی پورا کر سکتے ہیں مگر اس کے باوجود بھاری بھر کم تنخواہوں پر کنسلٹنٹ بھرتی کئے جاررہے ہیں۔

