پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ کم فروخت ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جبکہ 50 کلو گرام سیمنٹ تھیلے کی نئی قیمت 1500 روپے کے لگ بھگ ہے۔ اس کمی کی وجہ کم فروخت ہے، جس نے کان کنی، نقل و حمل اور تعمیرات جیسے مختلف شعبوں کو متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 ، 2025 ماڈل کی تصاویر سامنے آگئیں
صنعتی ماہرین نے کہا کہ ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے بالآخر سیمنٹ کی طلب متاثر ہوئی ہے۔ سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی ایک خوش آئند قدم ہے، لیکن یہ مشکلات کا شکار تعمیراتی صنعت کی بحالی کے لیے کافی نہیں ہے۔
2024 کے لئے پاکستان میں سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں درج ذیل ہیں۔
پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتیں 2024:
بیسٹ وے سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1530 سے 1550 روپے کے درمیان ہے جبکہ پاکسیم اور ڈی جی خان سیمنٹ کی قیمت 1520 روپے سے 1530 روپے کے درمیان ہے۔ فوجی سیمنٹ کی قیمت 1510 روپے سے 1520 روپے جبکہ لکی سیمنٹ اور چیرات سیمنٹ کی قیمت 1515 روپے سے 1525 روپے کے درمیان ہے۔ میپل لیف سیمنٹ پاکسم اور ڈی جی خان سیمنٹ کی فی بوری 1520 روپے سے 1530 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ پاور سیمنٹ، عسکری سیمنٹ اور پائنیئر سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1510 روپے سے 1520 روپے فی بوری مقرر کی گئی ہے۔ پیئر سیمنٹ کی قیمت 1500 روپے سے 1510 روپے جبکہ فالکن سیمنٹ کی قیمت 1495 روپے سے 1505 روپے تک ہے۔ سب سے سستا آپشن فلائنگ پاکستان سیمنٹ ہے جس کی فی بوری قیمت 1485 روپے سے 1500 روپے کے درمیان ہے۔
ٹیکسوں میں اضافے کے حکومتی اقدام کو صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس سے تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہوگا اور مجموعی طور پر معیشت متاثر ہوگی۔

