یوٹیلیٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

یوٹیلیٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

700 اشیا کی قیمتوں میں کمی کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز اب بھی بنیادی ضروریاتِ زندگی مہنگے داموں میں فروخت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز عوام کو ریلیف دہینے میں ناکام اور اشیاء کو مہنگے ریٹس پر فروخت کر رہے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز اور اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں فرق مزید بڑھ چکا ہے اوراوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو کا تھیلا 979روپے مہنگا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2740 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔

مزید پڑھیں: 8 ستمبرکو عوام حقیقی آزادی کی خاطر باہر نکلیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان

جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1761 روپے میں دستیاب ہے اسی طرحیوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت چینی 12 روپے 68 پیسے مہنگی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 155، اوپن مارکیٹ میں 142.38 روپے میں دستیاب ہے۔ دستاویز کے مطابق اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر سیلا چاول 39.43 روپے مہنگے ہے اوراوپن مارکیٹ میں سیلا چاول 305 روپے 57 پیسے میں دستیاب ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سیلا چاول 345 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح یوٹیلیٹی سٹورز رپر عام مارکیٹ کی نسبت دال مسور 15.75 روپے مہنگی ہے اورمارکیٹ میں دال مسور 314.25 ، یوٹیلیٹی سٹورز پر 330 روپے میں دستیاب ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *