اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے روٹس متعین کر دیے ہیں۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق جلسے میں شرکت کے لیے مخصوص روٹس کے علاوہ جلسہ گاہ کی طرف سفر کرنا منع اور قانوناً جرم ہے۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ متعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن اجتماع کا قانون نافذ ہو چکا ہے اور اس پر عمل درآمد بھی جاری ہے۔ ترجمان پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ متعین کردہ راستوں پر ہی سفر کریں اور کسی بھی غیر مجاز راستے سے بچیں۔ اس کے علاوہ، شہریوں کو مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے پکار 15 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔