اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے پیش نظر، تھانہ سنگجانی پولیس نے ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، اور کیٹرنگ مالکان کو اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق، سات ستمبر سے نو ستمبر تک سنگجانی میں تمام ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔ اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا، یا کسی قسم کا سامان فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ جلسے کے دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ تمام متعلقہ اداروں اور کاروباری مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور پولیس کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے روٹس متعین کر دیے ہیں۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق، جلسے میں شرکت کے لیے مخصوص روٹس کے علاوہ جلسہ گاہ کی طرف سفر کرنا منع اور قانوناً جرم ہے۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ متعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن اجتماع کا قانون نافذ ہو چکا ہے اور اس پر عمل درآمد بھی جاری ہے۔ ترجمان پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کا ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ متعین کردہ راستوں پر ہی سفر کریں اور کسی بھی غیر مجاز راستے سے بچیں۔ اس کے علاوہ، شہریوں کو مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے پکار 15 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔