رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو “اسرائیلی سیاسی برانڈ” قرار دے دیا

رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو “اسرائیلی سیاسی برانڈ” قرار دے دیا

وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ’’اسرائیلی سیاسی برانڈ‘‘ قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر تفصیلی بیان دیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے اسرائیل ٹائمز کے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں’’انقلاب اور تبدیلی‘‘ لانے کے پس پردہ حقیقت کھل گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 9 مئی کی منصوبہ بندی اور حملوں کی وجوہات اب مزید واضح ہو گئی ہیں اور یہ سب ’’فارن فنڈنگ‘‘ اور ’’سماجی خدمت‘‘ کے نام پر ایک منظم پلان کا حصہ تھا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون کو پڑھ کر پوری طرح سمجھ آ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں بیانات کیوں دیے اور امریکی کانگریس سے قرارداد کیوں منظور کی، ان سب کے تانے بانے اب سامنے آ گئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو “اسلامی ٹچ” دے کر مسلمانوں میں مقبول بنانے کی منظم کوشش کی گئی تھی۔

رانا ثناء اللہ نے پاکستانی عوام اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کے “سیاسی برانڈ” کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کرنے کی بجائے اپنی سیاسی حیثیت پر سوال اٹھانا چاہیے اور اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *