تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا تو ہم پورے ملک میں تحریک چلائیں گے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کو لاکھوں افراد کی حمایت حاصل ہے، کبھی بھی پاکستان میں کسی تحریک کو اتنی بڑی حمایت نہیں ملی۔
ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت چوری اور ڈاکے کی حکومت ہے، نہ ہمارا راستہ فوج روک سکتی ہے نہ پولیس
واضح رہے کہ سلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے کارکن اب بھی جلسہ گاہ کے راستے میں ہیں ۔
پولیس اور کارکنوں کے درمیان 26 نمبر چورنگی پر تصادم ہوا تاہم پولیس کارکوں کو منتشر کرانے میں کامیاب ہوگٸی ، 26نمبر چونگی کے اطراف بجلی بحال کر دی گی ۔
شہر اقتدار کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسہ منتظمین نے این او سی کے قواعد و ضوابط کےخلاف ورزی کی ہے، دیےگئے این او سی کے مطابق جلسہ7بجے تک ختم کرنا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کردیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کاروائی سےمتعلق آگاہ کردیا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔