کسی کا باپ بھی مجھے عمران خان سے جدا نہیں کرسکتا،شیر افضل مروت

کسی کا باپ بھی مجھے عمران خان سے جدا نہیں کرسکتا،شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر پنجاب میں جلسہ کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے پنجاب میں جلسے کی تاریخ کا اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔ سنگجانی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کے دوران شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ کارکنان کی محبت کو دیکھ کر میں یہ کہتا ہوں کہ کسی کا باپ بھی مجھے بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جدا نہیں کرسکتا اور نہ کوئی مجھے پارٹی سے نکال سکتا ہے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ میرا پختہ ایمان ہے پی ٹی آئی کارکنان کی ہے عمران خان کی ہے، گولیاں ورکرز کھاتے ہیں، جیل میں ورکرز جاتے ہیں، ووٹ کارکنان نے دئیے تو کسی کی پھنے خانی نہیں مانیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے ہم ایک ہفتے کے اندر پنجاب جلسہ کرنے کے لیے جائیں گے، پنجاب میں ہونے والے جلسے کی تاریخ کا اعلان علی امین گنڈا پور کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں مولانا کی کل ضرورت تھی نہ آج ہے،بیرسٹر سیف

میں نے کہا تھا کہ مجھے 30 ہزار لوگ چاہیے، کیا آپ میرے ساتھ نکلو گے، جن بدبختوں نے آج کنٹینر کھڑے کئے ، سن لو گوں ہم ہم لاہور آرہے ہیں، فارم 47 والوں نے ہمیں طعنے د ئیے کہ پنجاب میں جلسہ کرکے دکھاؤ، ہم اپنے لیڈر عمران خان کی رہائی ، قانون کی حکمرانی کے لیے ہم پنجاب میں داخل ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 50ہزار کارکن مجھے چاہیے جو ہمارے ساتھ پنجاب جائیں گے، کارکنان سے کہتا ہوں کہ وہ 5 دن کا راشن ساتھ لائیں ، ہمیں پنجاب پیدل بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو اپنے طریقے سے رہا کریں گے: علی امین گنڈاپور

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *