چھٹیاں ختم،سپریم کورٹ میں آج نئے عدالتی سال کی تقریب،چیف جسٹس سربراہی کرینگے

چھٹیاں ختم،سپریم کورٹ میں آج نئے عدالتی سال کی تقریب،چیف جسٹس سربراہی کرینگے

سپریم کورٹ آف پاکستان میں عدالتی چھٹیاں ختم ہوگئیں، آج صبح 9 بج کر 30منٹ پر نئے عدالتی سال کی تقریب منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی سال کی تقریب کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، تقریب میں عدالت عظمیٰ کے ججز کے علاوہ اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان بھی شر یک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو اپنے طریقے سے رہا کریں گے: علی امین گنڈاپور

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ بیرون ملک دورے پر ہیں اور جسٹس منیب اختر بھی دستیاب نہیں ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے، اس کے علاوہ اٹارنی جنرل اور وکلاء تنظیموں کے نمائندگان بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کی بِلا اشتعال جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے زیر سماعت مقدمات کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات 3 ماہ کے بجائے دو ماہ کی تھیں، گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 15جون کے بجائے 15جولائی سے ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *