علی امین گنڈاپور کی تقریر پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ

علی امین گنڈاپور کی تقریر پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ

ترجمان سندھ حکومت بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پی ٹی آئی جلسہ میں علی امین گنڈاپور کی دھمکیوں پر رد عمل دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ علی امین گںدا پور کی تقریر پر ازخود نوٹس لیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں کھلے عام آئین و قانون کو چیلنج کیا اور آئینی اداروں، عدلیہ اور حکومتوں اور تمام اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دیں  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے انتشار پھیلایا اور نوجوانوں کو ریاست اور حکومتوں کے خلاف اکسایا جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو انکی تقریر پر ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اکسایا کہ وہ خون خرابہ اور جبر کے لیے تیار رہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد جلسہ ، جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا، بیرسٹر سیف

، انہوں نے کہا کہ وہ زور و جبر کے بل بوتے پر ایک قیدی بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کرائیں گے ۔بیرسٹر ارسلان نے کہا کہ کیا پاکستان کا قانون ایک شخص کے لیے الگ اور 24 کروڑ عوام کے لیے مختلف ہو سکتا ہے ۔ہمارے صحافی بھائیوں کے لیے جو الفاظ استعمال کیے، ان کی مذمت کرتے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *