بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی

بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

انہوں نے پی ٹی آئی جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صحافیوں کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال اور الزامات پر معافی مانگی۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں کی دل آزاری پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آڈیو کلپ ابھی تک نہیں سنالیکن میرا خیال ہے کہ علی امین گنڈاپور نے تمام صحافیوں کو نشانہ نہیں بنایاہوگا۔ انہوں نے شاید ایک یا دو صحافی کا ذکر کیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف بیٹ رپورٹرز کا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارٹی تصادم کی طرف نہیں جانا چاہتی اور اگر تصادم کی طرف جانا ہوتا تو رہائی کے لیے پہلے ایسا بیان دیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا بہت دباؤ ہے اور سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو کس کیس میں جیل میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد جلسے میں عوام سے خطاب میں صحافیوں کیخلاف نازیبا زبان کے استعمال پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور صحافتی تنظیموں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *