مونال ریسٹورنٹ نظر ثانی درخواستوں کا معاملہ: سپریم کورٹ نے درخواستیں خارج کر دیں

مونال ریسٹورنٹ نظر ثانی درخواستوں کا معاملہ: سپریم کورٹ نے درخواستیں خارج کر دیں

سپریم کورٹ نے مارگلہ نیشنل پارک میں کمرشک سرگرمیوں سے متعلق لامونتانہ ، مونال اور گلوریہ جینز کی نظر ثانی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے مارگلہ نیشنل پارک میں تمام کرشل سرگرمیوں اور ہوٹلز کو گرانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ماگلہ نیشنل پارک میں کمرششل سرگرمیوں سےمتعلق نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام متعقلہ درخواستیں خارج کرتےہوئے نیشنل پارک میں لا امونتانہ اور مونال ریسٹورنٹ سمیت تمام ہوٹلز کو گرانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواستیں خارج کرتے ہوئے مارگلہ نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیوں کے معاملے پر اپنا گزشتہ فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے تمام نظرثانی درخواستوں کو خارج کر دیا  اورمونال ریسٹورنٹ، لاء مونتالہ، گلوریہ جیز سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پشاور پہنچ گئے ، بھائی کی تصدیق

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبرزویشنز واپس لے لیں اور سپریم کورٹ نے فیصلہ میں نوٹ کیا کہ مونال ریسٹورنٹ ،لا مونتانہ اور دیگر ریسٹورنٹس نے رضاکارانہ طور پر تین ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی اورعدالت میں یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کیساتھ مذاق قرار دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ رضاکارانہ طور پر تین ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا تھا کہ ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیح بنیادوں پر لیز دی جائے اورعدالت نے قرار دیا کسی اور مقام پر ریسٹورنٹس کی لیز میں نیشنل پارک ایریا کے ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے تاہم نظر ثانی درخواستوں کے بعد سپریم کورٹ نے لیز کے عمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو خذف کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: تمام گرفتاریاں سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے عمل میں آئی ہیں، ذرائع

سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے، فیصلہ سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبرزویشنز واپس لے لیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *