حکومت کی جانب سے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ( پی ڈبلیو ڈی) کو بند کرنے کے فیصلے کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے اور پی ڈبلیو ڈی کے جاری منصوبے صوبوں کو منتقل کیئے جائٰیں گے اور اس حوالے سے تمام عوامل کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدارت پی ڈبلیو ڈی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے صوبائی حکومتوں کو منتقل کیئے جائیں گے اورتمام صوبوں کو پیر تک منصوبوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ منصوبے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے اورڈپٹی کمشنرز کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا اورسپانسر ایجنسی کی تبدیلی کی وجہ سے ٹھیکیداروں سے این او سی لیا جائے گا۔۔
مزید پڑھیں: جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، بیرسٹر سیف
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے منصوبوں کی منتقلی میں بلوچستان سب سے آگے ہے اورصوبوں کو ڈسٹرکٹ وائز منصوبے کی تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اوروفاق میں جاری پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے سی ڈی اے اور متعلقہ وزارتوں کو منتقل ہوں گے۔

