انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کیخلاف فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے شیر افضل مروت، زین قریشی و دیگر گرفتار پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر شب خون مارنے کا کوئی جواز قابلِ قبول نہیں:سلمان اکرم راجہ
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو رہا کر دیا گیا۔چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو تھانہ سنگجانی میں درج مقدے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ شب پارلیمنٹ ہائوس کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔