پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین اسمبلی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا

اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

احتجاجی مظاہروں کا آغاز جمعے سے کیا جائے گا اور اس دوران اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی جائے گی۔یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوںکے بعد کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *